(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) امریکا نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ ایران اسرائیل پر ایک اور حملہ نہ کرے۔امریکی حکام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اسرائیل کو جوابی کارروائی سے نہیں روک سکیں گے۔
دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے ایرانی ٹیلی ویژن پر اپنی تقریر میں غاصب صیہونی ریاست اسرئیل اور اس کے اتحادی امریکہ کو دو ٹوک الفاظ میں واضح کردیا ہے کہ "امریکہ اور صیہونی دشمنوں کو جان لینا چاہیے کہ وہ ایران اور مزاحمتی محاذ کے خلاف جو کچھ کر رہے ہیں اس کا انہیں زبردست اور سخت جواب ملے گا”۔
انھوں نے کہا کہ ان کا ملک وہ کرے گا جو فوجی اور سیاسی طور پر استکبار کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری اور غیر متوقع ہے۔ انھوں نے غاصب صیہونی ریاست اور اس کے حامیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "اسرائیل کا حالیہ رویہ ایک نئی چنگاری ہے، اور ایران کو اس کا جواب دینے کا حق ہے،”