• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 12 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس: یاسر عرفات کی برسی ہمیں ثابت قدم رہنے کا درس دیتی ہے

حماس کے مطابق یاسر عرفات کی قربانیاں فلسطینی یکجہتی اور مزاحمتی جدوجہد کی علامت ہیں۔

بدھ 12-11-2025
in حماس, خاص خبریں
0
حماس: یاسر عرفات کی برسی ہمیں ثابت قدم رہنے کا درس دیتی ہے
0
SHARES
11
VIEWS

غزہ ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے رکن اور قومی تعلقات کے دفتر کے سربراہ حسام بدران نے کہا ہے کہ ان کی جماعت شہید صدر یاسر عرفات کی شہادت کی اکیسویں برسی کے موقع پر ان کی پاکیزہ روح کو سلام پیش کرتی ہے اور ان تمام فلسطینی شہداء کو یاد کرتی ہے جنہوں نے قابض صہیونی دشمن کی درندگی کا نشانہ بن کر اپنی جانیں وطن کی آزادی کے لیے قربان کیں۔

حسام بدران نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ موقع ہمیں ان عظیم قائدین کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنے خون سے فلسطین کی سرزمین کو سیراب کیا۔ ان میں شیخ احمد یاسین، ڈاکٹر عبدالعزیز رنٹیسسی، فتحی شقاقی، ابو علی مصطفی، اور طوفان الاقصیٰ معرکے کے جانباز کمانڈر شہید اسماعیل ہنیہ، شہید صالح العاروری، شہید یحییٰ السنوار سمیت وہ تمام نڈر رہنما شامل ہیں جنہوں نے اپنے خون سے مزاحمت کی تاریخ رقم کی۔

انہوں نے شہید صدر ابو عمار (یاسر عرفات) کے جرات مندانہ کردار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فلسطینی قوم کے جائز قومی حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کا جو راستہ اپنایا وہ آج بھی حریت پسندوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ حسام بدران نے اس امر کی نشاندہی کی کہ جس محاصرہ اور قتل کی پالیسی کا سامنا عرفات کو کرنا پڑا وہی درندگی آج بھی مغربی کنارے اور غزہ کے عوام کے خلاف جاری ہے، جو قومی وحدت اور مشترکہ مزاحمتی حکمتِ عملی کی اہمیت کو دوچند کرتی ہے۔

بدران نے اس بات پر زور دیا کہ حماس تمام مزاحمتی دھڑوں کے مجاہدین کے ساتھ ہے جو شہداء کے راستے پر گامزن ہیں اور فلسطینی قوم کے حقِ آزادی، واپسی اور خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا کہ تحریک حماس اپنی قوم کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مقدسات کے دفاع کے عہد پر قائم ہے۔ یاسر عرفات کی برسی جدوجہدِ آزادی کی راہ میں روشنی کا مینار ہے۔ حماس تمام فلسطینی دھڑوں سے مستقل رابطے میں ہے تاکہ موجودہ حالات خصوصاً مغربی کنارے، غزہ اور اسیران کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ قومی لائحہ عمل تیار کیا جا سکے۔ بدران نے تمام جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ ذاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد کو مقدم رکھیں تاکہ آزادی و وقار کی منزل حاصل کی جا سکے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.