(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) دنیا بھر کو اپنی لیپٹ میں لینے والی عالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ہمیں قومی سطح پر کوششیں تیز تر کرنے کی ضرورت ہے جبکہ غزہ کے غیر قانونی محاصرے سے شہریوں کی زندگیوں کو سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے ترجمان حازم قاسم کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہی مچانے کے بعد فلسطین میں موجودگی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایک بارپھرفلسطینی اتھارٹی سے غزہ پر عائد کردہ معاشی پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وباء پھیلنے کے بعد کے عوام پر معاشی پابندیاں برقرا رکھنے کا کوئی جواز نہیں کور ونا وائرس کی روک تھام کے لیے ہمیں قومی سطح پر کوششیں تیز تر کرنے کی ضرورت ہے، پوری قوم کو کرونا سے نمٹنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے جبکہ رام اللہ اتھارٹی کو غزہ کے دو ملین عوام پرعائد کی جانے والی غیر قانونی پابندیاں فورا اٹھاناچاہئیں ۔
حماس رہ نما نے فلسطینی اتھارٹی کےوزیراعظم محمد اشتیہ سے مطالبہ کیاکہ وہ غزہ کی پٹی کے عوام پرعاید کی گئی تمام اقتصادی پابندیاں ہٹانے کے اقدامات کریں تاکہ کرونا جیسی خوفناک وبا کے خلاف کوششوں کو زیادہ موثر طریقے سے آگے بڑھایا جا سکے۔