(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس سمیت فلسطین کی بیشتر بڑی جماعتوں نے رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کی دعوت پر آئندہ ہفتے کو طلب کیے گئے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی جانب سے آئندہ ہفتے فلسطینی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کو فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے رام اللہ اتھارٹی کے کسی اجلاس میں شرکت کی باقاعدہ دعوت نہیں دی گئی تاہم جماعت کا کوئی رہ نما رام اللہ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔
اسلامی جہاد نے بھی رام اللہ اتھارٹی کی طرف سے کل جماعتی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اسرائیلی ریاست کے جرائم کی روک تھام کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں میں غیر سنجیدہ ہے اس لئے اسلامی جہاد کا کوئی رہ نما رام اللہ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔
حماس کے جاری بیان میں کل جماعتی کانفرنس میں شرکت نا کرنے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے فلسطینی اتھارٹی نے بہت قیمتی وقت ضائع کردیا ، اسرائیلی ریاست کے جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے فلسطینی اتھارٹی کا طریقہ کار غلط ہے اور فلسطینی اتھارٹی قوم کی انکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کررہی ہے۔
واضح رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے آئندہ ہفتے تمام فلسطینی جماعتوں پر مشتمل ایک آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے، اس کانفرنس میں غرب اردن کے بعض علاقوں پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری ار کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال پرآئندہ کا متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔