(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ڈاکٹرعزیز دویک نےکہا ہےکہ ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے بعض قوتیں کہتی ہیں کہ ہم نے انتخابات کی تیاری ظاہر ضرور کی ہے تاہم انتخابات میں شمولیت پرآمادی ظاہر نہیں کی،سبھی کو باور کرانا چاہتا ہوں کہ ‘حماس’ انتخابات میں پوری تیاری کے ساتھ حصہ لے گی۔
فلسطین میں متعین قطری سفیر اور غزہ میں تعمیر نو کمیٹی کے سربراہ محمد العمادی سے ملاقات میں ڈاکٹر عزیزدویک نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام کو اپنی پسند کا تعین کرنے اور ان کے مکمل اور غیر منقسم حقوق کو برقرار رکھنے کا حق ہے، حماس فلسطینی کاز کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے انتخابات کے حق میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حماس ایک جمہوری اور آئین پر یقین رکھنے والی جماعت ہے۔ ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ملک میں آزادانہ اور شفاف انتخابات وقت کی ضرورت ہے اور حماس پارلیمانی اور صدارتی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی ۔