(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی خاتون کو مزاحمتی تحریک حماس کے ساتھ تعلقات کے الزام میں 2016 میں گرفتارکیا گیا تھا۔
مقامی ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والی 44 سالہ نبیل ھاشم القیسیہ کو صیہونی فوج نے گذشتہ روز پانچ سال قید رکھنے کے بعد رہا کردیا ، رہائی کے بعد نبیل ھاشم القیسیہ کو قافلے کی صورت میں ان کی رہائش گاہ لایا گیا جہاں خوشی کا اظہا رمٹھائیاں تقسیم کرکے کیا گیا او رفلسطینی پرچم لہرائے گئے ۔
نبیل ھاشم القیسیہ کو صیہونی فوج نے 2016 میں مزاحمتی تحریک حماس کے ساتھ تعلقات کے الزام میں گرفتارکرے پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی ۔
واضح رہے کہ نبیل ھاشم القیسیہ کے بھائی بھی صیہونی قید میں ہیں اور ان پر صیہونی ریاست کے خلاف کارروائیوں میں شریک ہونے کے الزام میں پانچ بار عمر قید سنائی گئی ہے ۔