(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسماعیل ھنیہ نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ خالد مشعل کو جماعت کی ذمہ داری کو احسن طریقےاور دیانت داری کے ساتھ نبھانے اور اس مد میں استقامت کی توفیق عطا کرے۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ روز جماعت کے بیرون ملک امور کی قیادت سنھبالنے پرحماس کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل کو مبارک باد پیش کی ہے۔
اسماعیل ھنیہ نے بیرون ملک امور کے نو منتخب نائب صدرموسیٰ ابو مرزوق کے ساتھ بھی ٹیلیفون پر بات چیت کی اور انہیں جماعت کے نائب صدر برائے بیررون ملک مقرر ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے انھیں جماعت اور فلسطینیوں کے لئے بہترین انداز میں جدوجہد کرنے کیلئے اعتماد کا اظہار کیا۔