• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 17 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس: رکاوٹوں کے باوجود اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں تلاش کر رہے ہیں

غزہ کی مسلسل تباہی اور رکاوٹوں کے باوجود حماس کا کہنا ہے کہ وہ انسانی بنیادوں پر اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں تلاش کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

پیر 17-11-2025
in حماس, خاص خبریں, غزہ
0
حماس: رکاوٹوں کے باوجود اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں تلاش کر رہے ہیں
0
SHARES
4
VIEWS

غزہ ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جنگی قیدیوں کی لاشوں کی تلاش کا عمل تمام تر چیلنجوں کے باوجود جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایک پریس بیان میں تحریک کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ جاری تلاش اس امر کی عکاس ہے کہ حماس امریکہ کے صدر ٹرمپ کی پیش کردہ منصوبے کے تحت طے شدہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل طور پر کاربند ہے، چاہے اس راستے میں کتنی ہی پیچیدگیاں اور رکاوٹیں کیوں نہ ہوں۔

حازم قاسم نے مزید کہا کہ وہ تمام ثالثوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قابض اسرائیل پر دباؤ ڈالیں کہ وہ اپنے وعدوں کی پابندی کرے، اس میں رفح کراسنگ کھولنا اور معاہدے کے دوسرے مرحلے کی طرف عملی پیش رفت شامل ہے۔

گذشتہ ہفتوں کے دوران القسام بریگیڈز نے جنگ بندی کے تحت غزہ کے مختلف علاقوں سے اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں برآمد کر کے حوالے کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ جنگ بندی اور اسیران کے تبادلے کے معاہدے کا پہلا مرحلہ 10 اکتوبر سنہ2025 سے شروع ہوا تھا جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیش کردہ منصوبہ بندی کا حصہ تھا۔

یہ معاہدہ شرم الشیخ میں حماس اور قابض اسرائیل کے درمیان مصر، قطر، ترکیہ اور امریکہ کی وساطت سے طے پایا تھا۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.