(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حزب اللہ کے سربراہ نے صیہونی ریاست کی دھمکی کے جواب میں کہا ہے کہ ’’ہم جنگ کے خواہاں نہیں ہے تاہم اگراسرائیل جنگ کا خواہشمند ہے تو اس کو اس جنگ میں ایسا کچھ دیکھنے کو ملے گا جو اس نے اپنے وجود سے لے کر آج تک نہ دیکھا ہوگا اور نہ سوچا ہوگا۔
لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے صیہونی ریاست کی جانب سے لبنان کو دی جانے والی جنگ کی دھمکیوں پر شدید ردعمل دیتےہوئے پہلی بار مقبوضہ فلسطینی شہروں کے اندر اسرائیلی فوجی تنصیبات اور ٹھکانوں کی ویڈیو جاری کی ہےجس کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر لبنانی صارفین نے سائبر اسپیس میں ما_ لم_ یواجھہ_ کیانکم (جب تک تمہارا کسی سے پالا نہیں پڑا) ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کیا ۔
حزب اللہ کےسربراہ سید حسن نصراللہ صیہونی فوج کی حالیہ دھمکیوں پر سخت ردعمل کا اظہا رکرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ہم تصادم یا جنگ کے خواہاں نہیں ہیں لیکن اگرآپ ایسا کرتے ہیں تو ہم پوری طاقت کے ساتھ اس میں داخل ہوں گے ، اگر آپ ہمارے شہروں کو نشانہ بناتے ہیں تو ہم آپ کے شہروں کو نشانہ بنائیں گے ، اگر آپ ہمارے گاؤں کو نشانہ بناتے ہیں تو ، ہم آپ کے شہروں پر راکٹوں کی برسات کر دیں گے اور آپ وہ کچھ دیکھیں گے جو آپ نے اپنے غیر قانونی ریاست کے قیام سے آج تک نہ دیکھا اور نہ سوچاہوگا ۔
صیہونی میڈیا میں حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کی تقریر کو غیر معمولی طریقے سے شائع ہوئی ہے جس میں بہت سارے ذرائع ابلاغ نے سید حسن نصراللہ کی تل ابیب کو دیے جانے والے انتباہ ’’آگ سے نہ کھیلو‘‘ کو سرخی بنایا۔