• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 31 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

حازم قاسم: غزہ کی جنگ بندی کے لیے اسرائیل پر سخت دباؤ ضروری

اب تک قابض اسرائیلی حملوں میں 211 فلسطینی شہید اور 597 زخمی ہو چکے ہیں

جمعہ 31-10-2025
in خاص خبریں, غزہ, فلسطین
0
حازم قاسم: غزہ کی جنگ بندی کے لیے اسرائیل پر سخت دباؤ ضروری
0
SHARES
14
VIEWS

روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ مختلف فریقوں کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے تسلسل کے بارے میں کیے جانے والے بیانات بظاہر مثبت ہیں، تاہم ان بیانات کو عملی شکل دینے کے لیے قابض اسرائیل پر حقیقی اور سنجیدہ دباؤ ڈالنا ضروری ہے۔

انہوں نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ ان مثبت موقفوں کو حقیقی معنوں میں مؤثر بنانے کے لیے ایسی ٹھوس اور فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت ہے جو قابض اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں سے روکے اور اسے کسی بھی نئی جارحیت کے لیے بہانے تراشنے کا موقع نہ دے۔

قابل ذکر ہے کہ قابض اسرائیلی افواج جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود غزہ میں اپنی درندگی اور خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وزارت صحت غزہ کے مطابق 11 اکتوبر سنہ2025ء کو طے پانے والے وقفِ فائر کے بعد سے اب تک قابض اسرائیلی حملوں میں 211 فلسطینی شہید اور 597 زخمی ہو چکے ہیں۔ اس طرح دو برس سے جاری قابض اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہداء کی مجموعی تعداد 68 ہزار 643 اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار 655 تک جا پہنچی ہے۔

Tags: #StopIsraeliOccupationHamasغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.