(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) دنیا کی ترقی یافتہ معیشتوں والے ممالک کے گروپ جی 7 نےقابض اسرائیل سے غزہ میں فوری انسانی امداد بھیجنے کی اجازت کا مطالبہ کر دیا۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جی 7 ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی کے اپنے مطالبے کو دہرایا اور کہا کہ غاصب اسرائیل کو انسانی امداد کے داخلے کی فوری اجازت دینی چاہیے۔
وزرائے خارجہ نے اپنے مشترکہ بیان میں غزہ کے شہریوں کے شدید مصائب کو کم کرنے کیلیے انسانی امداد اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنانے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔