• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

جیسن گرین بیلٹ کا غرب اردن سے متعلق متنازعہ بیان سیاسی پاگل پن ہے، حماس

جمعہ 19-06-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
جیسن گرین بیلٹ کا غرب اردن سے متعلق متنازعہ بیان سیاسی پاگل پن ہے، حماس
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ )  حماس کا کہنا ہے کہ سیاسی پاگل پن کا شکار جیسن گرین بیلٹ فلسطین کی بندربانٹ کے حوالے سے اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہنے اور مشرق وسطیٰ کے ایلچی کےعہدے سے دست برداری کے بعد امریکا کے نام سنچری ڈیل پروگرام کو آگے بڑھانے کی مذموم کوشش کررہے ہیں۔

اسلامی تحریک مزاحمت  حماس  کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور مشرق وسطیٰ کے لیے امریکا کے سابق ایلچی  جیسن گرین بیلٹ کے غرب اردن سے متعلق متنازع بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی پاگل پن کا شکار گرین بیلٹ کا غرب اردن سے متعلق متنازع بیان  اس بات کا ثبوت ہے کہ  وہ فلسطین کی تقسیم میں اپنی  ناکامی  اور مشرق وسطیٰ کے ایلچی کےعہدے سے دست برداری کے بعد امریکا کے نام سنچری ڈیل پروگرام کو آگے بڑھانے کی مذموم کوشش کررہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ گرین بیلٹ کا بیان انتہا پسند صہیونیت کا عکاس، فلسطینی قوم سے دشمنی اور نفرت کا عکاس ہے، گرین بیلٹ نےتاریخی حقائق سے دانستہ چشم پوشی اختیار کرتے ہوئے فلسطین پر قابض اسرائیلی ریاست کا قبضہ ثابت کرنے کی جعلی اور من گھڑت کوشش کی ہے۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ کے لیے امریکا کے سابق مندوب اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی دوست جیسن گرین بیلٹ نے اسرائیلی اخبار "اسرائیل ٹوڈے” میں لکھے اپنے ایک مضمون میں کہا ہے کہ دریائے اردن کا مغربی کنارا اسرائیل کا حصہ ہے۔ اس کے لیے "مقبوضہ فلسطینی اراضی” استعمال کرنا غلط ہے۔ وہ اس اصطلاح کے سخت خلاف ہیں۔ یہ اصطلاح استعمال کرنے والے اسرائیل کو اس کے حق سے محروم کرنا چاہتے ہیں۔

Tags: جیسن گرین بیلٹجیسن گرینبیلٹصہیونی ریاستغرب اردنمشرقی وسطیٰمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.