• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

جھڑپیں دلیل ہیں، فلسطینی قوم صیہونی غلامی قبول نہیں کرے گی، حماس

جمعہ 20-03-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
جھڑپیں دلیل ہیں، فلسطینی قوم صیہونی غلامی قبول نہیں کرے گی، حماس
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کا کہنا ہے کہ قابض صیہونی  ریاست کی طرف سے طاقت کے بدترین استعمال کے کے باوجود فلسطینی قوم میں مزاحمت کی روح زندہ اور پوری قوت سے موجود ہے۔

گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے العیسویہ میں صیہونی فوج اور فلسطینی نوجوانوں کےد رمیان ہونے والی جھڑپوں پر اپنے ردعمل میں  اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے ترجمان حازم قاسم کی جانب سےجاری بیان میں قابض صیہونی حکام کے خلاف مزاحمت کرنے والے فلسطینی نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتےہوئے کہا ہے کہ   مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے العیسویہ میں فلسطینی نوجوانوں کی طرف سے قابض دشمن کے خلاف جوابی حملوں سے ثابت ہوتا ہے کہ فلسطینی عوام میں مزاحمت زندہ ہے اور وہ کسی صورت صیہونی غلامی کو قبول نہیں کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ العیسویہ کے باشندوں نے ثابت کیا ہے کہ فلسطینی قوم میں دشمن کو اپنے وطن سے نکال باہر کرنے کی پوری صلاحیت موجود ہےاور فلسطینی قوم کی مسلسل جدو جہد بالآخر مقبوضہ بیت المقدس کو قابض صہیونی دشمن کےقبضے اور ناجائز تسلط سے آزاد کرانے میں کامیاب ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے العیسویہ میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں صہیونی فوج نے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا استعمال کرتے ہوئے متعدد فلسطینیوں کو زخمی اور درجنوں کو گرفتارکیا ۔

Tags: العیسویہترجمان حماسحازم قاسمحماسصیہونی غلامیغزہفلسطینی قوممقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.