(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجنے گذشتہ جولائی میں فلسطینی صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ 24 دیگر خلاف ورزیاں کیں۔
گزشتہ روز فلسطینی وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صیہونی فوج نے آزادی اظہار رائے کے خلاف اپنی دہشتگردانہ کارروائیاں بھی جاری رکھتے ہوں ذرائع ابلاغ کے تین اداروں، آٹھ صحافیوں متعدد میڈیا کے اراکین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
اتوار کے روز جاری کردہ ایک بیان میں ، وزارت نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے آٹھ صحافیوں ، تین میڈیا اداروں کے عملے اور صحافتی اداروں کے درجنوں افراد کو براہ راست انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا
بیان میں بتایاگیا ہے کہ صیہونی فوج نے فلسطینی صحافی مجاہد سعدی کو ان کی خراب صحت کے باوجود انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت چار سال کیلئے قید کا حکم دیا جبکہ ترکی کی اناطولیہ نیوز ایجنسی کے قیس ابو سمرا کو تین گھنٹوں تک بلا جواز زیر حراست رکھا۔
اسی شہادت میں ، اسرائیلی حکام نے صحافی مجاہد سعدی کو ان کی صحت کی خراب حالت اور طبی لحاظ سے نظرانداز کیے جانے کے باوجود چار سال کے لئے انتظامی حراست میں بھیجا۔
مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے صحافی احمد ابو صبیح کو تفتیش کیلئے حراستی مرکز طلب کیا.
بیان میں بتایاگیا ہے کہ گزشتہ ماہ جولائی میں صیہونی فوج نے دی عرب اسٹڈیز سوسائیٹی، یابوس کلچرل سینٹرل اورد ایڈورڈ سید نیشنل کنزرویٹری انسٹیٹوٹ پردھاوا بولااور کمپیوٹر سمیت دیگر آلات کو ضبط کرلیا۔
صیہونی فوج نے الغد ٹی وی کے رپورٹر رائد الشریف کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ کورونا وائرس کےحوالے سے ایک رپورٹ کی تیاری میں تھے۔