(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) درجنوں مسلح شرپسندصیہونی آبادکاروں نے جنین میں فلسطینی گاؤں پردھاوا بولا، یہودی مذہبی رسومات کےدوران تلمودی گیت گائے اور اسلام مخالف نعرے بازی کی۔
مقامی ذرائع کےمطابق گزشتہ روز درجنوں مسلح شرپسند صیہونی آبادکار مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین کے قصبے سيلتہ الظهر میں میں جمع ہوئے اور یہودی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر مسلمان آبادی کو خوف و حراس میں مبتلا کیا، شرپسندوں نے یہودی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے دوران تلمودی گیت گائے اور عرب اور اسلام مخالف نعرے بازی بھی کی۔