• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

جنگ بندی معاہدہ ہوا تو حکومت گرا دیں گے: انتہا پسند صیہونی وزیر کی نیتن یاہو کو دھمکی

واشنگٹن توقع کرتا ہے کہ اگر حماس نے مجوزہ تجویز پر اتفاق کرلیا تو اسرائیل بھی بائیڈن کی تجویز پر رضامند ہو جائے گا۔

پیر 03-06-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
جنگ بندی معاہدہ ہوا تو حکومت گرا دیں گے: انتہا پسند صیہونی وزیر کی نیتن یاہو کو دھمکی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) انھوں نے قیدیوں کے تبادلے کے مجوزہ امریکی معاہدے کو غیر ذمہ دارانہ  اور جنگ بندی قبول کرنا ہتھیار ڈالنے کے  مترادف  قرار دیا۔

تفصیلات کےمطابق وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان کی جانب سے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے متعلق مثبت اشارے کی بات سامنے آنے کے بعد صیہونی ریاست کے وزیر برائے قومی سلامتی  اتیمار  بن گویر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘پر صیہونی وزیر اعظم بیجمن نیتن یاھو کو ایک بار پھر دھمکی  دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نیتن یاہو نے غزہ  میں جنگ بندی کے حوالے سے کوئی معاہدہ قبول کیا تو وہ حکومت سے نکل جائیں گے۔  اگر نیتن یاہو کسی معاہدے کے لیے دباؤ ڈالتے رہے تو ہم حکومت کو گرادیں گے۔

انہوں نے قیدیوں کے تبادلے کے مجوزہ امریکی معاہدے کو غیر ذمہ دارانہ اور حماس کی تباہی کے مقصد کو چھوڑ دینے والا قرار دیا۔ یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے جب امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز کو انٹرویو کے دوران کہا کہ واشنگٹن توقع کرتا ہے کہ اگر حماس نے مجوزہ تجویز پر اتفاق کرلیا تو اسرائیل بھی بائیڈن کی تجویز پر رضامند ہو جائے گا۔

ایک اسرائیلی اہلکار نے امریکی سی بی ایس نیٹ ورک کو تصدیق کی کہ نیتن یاہو اور جنگی کابینہ نے اس تجویز کی منظوری دے دی ہے۔ ادھر فلسطینی تحریک حماس نے پہلے اشارہ کیا تھا کہ بائیڈن کے بیانات اور غزہ کی پٹی کے حوالے سے جنگ بندی کی تجویز مثبت تھی۔نیتن یاہو کے سیاسی مشیر اوفیر فالک نے اتوار کو کہا کہ یہ منصوبہ مثالی نہیں ہے۔ کچھ غیر واضح نکات پر بحث کی ضرورت ہے۔ غزہ کی پٹی میں یرغمال بنائے گئے یرغمالیوں کو بازیاب کرانا ناکافی ہوگا۔ تاہم اسرائیل اس کو تسلیم کرسکتا ہے۔

Tags: اسرائیلیامریکیایتمار   بن گویرجنگ بندیصیہونیغزہفلسطینینیتن یاہو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.