(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی تنظیم کی جانب سے اقوام متحدہ میں تعینات اسرائیلی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کراسے بے دخل کرنے کا مطالبہ کرتےہوئے کہا گیا ہے کہ عالمی قوانین کی رو سے ایسا کوئی بھی عہدیدار جو جنگی جرائم میںملوث ہونے کی وجہ سے بین الاقوامی عدالتوں کو مطلوب ہو اسے کسی دوسرے ملک میں سفیر کے طورپر تعینات نہیںکیا جاسکتا۔
فلسطینی قومی محاذ برائے آزادی فلسطین کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایاگیا ہے کہ تنظیم کی جانب سے فلسطین کی حمایت کرنے اور قابض صیہونی ریاس اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والے ممالک سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں اسرائیل کی طرف سے وزیر داخلہ گیلاد اردان کو اقوام متحدہ میں اپنا نیا مندوب تعینات کرنے کے اعلان پر کی مذمت کی گئی ہے ۔
بیان میں اقوام متحدہ میں تعینات اسرائیلی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کراسے بے دخل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صیہونی ریاست کے اس فیصلے پرعمل درآمد روکنے کے لیے عالمی سطح پر عرب اور مسلمان ممالک کو زور دار مہم چلانا ہوگی تاکہ گیلاد اردان کو اقوام متحدہ کے فورم تک پہنچنے سے روکا جاسکے۔
عوامی محاذ کی طرف سے دوست تنظیموں، اسرائیلی بائیکاٹ کے لیے کام کرنے والی عالمی مہم اور مختلف ممالک کو بھیجے گئے خطوط میں ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک پیٹشین تیار کریں جس میں گیلاد اردان کی اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر کے طورپر تقرری کو روکا جاسکے۔
خط میں کہاگیا ہے کہ عالمی قوانین کی رو سے ایسا کوئی بھی عہدیدار جو جنگی جرائم میںملوث ہونے کی وجہ سے بین الاقوامی عدالتوں کو مطلوب ہو اسے کسی دوسرے ملک میں سفیر کے طورپر تعینات نہیںکیا جاسکتا۔ اس حوالے سے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کو آواز بلند کرنا ہوگی۔