(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) دنیا کے دیگر ممالک کی طرح جنوبی افریقہ میں بھی غرب ارد ن پر اسرائیل قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرین نے امریکی قونصل خانے کے سامنے اسرائیل مخالف نعرے بازی کی۔
غرب اردن پر صہیونی عملداری کے اعلان کو دنیا کے بیشتر ممالک نے مسترد کردیا ہے، صہیونی قبضے کے خلاف فلسطینی مذہبی اور سیاسی شخصیات کی جانب سے گزشتہ روز یوم احتجاج منایا گیا ، جنوبی افریقہ میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے شہر ساندتون میں شہریوں نے امریکی قونصل خانے کے سامنے اسرائیل کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔
مظاہرین نے صہیونی ریاست سے اپنا نسل پرستانہ فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے بازی کی ۔