(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ بیت المقدس میں قائم وزیراعظم ہاوس میں فرانس، جرمنی اور ورلڈ بینک کے تعاون سے عالمی وباکورونا وائرس کی روک تھام اور بلدیاتی ترقی کیلئے 52 ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کردیئے گئے۔
مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ میں وزیراعظم محمد اشتیہ کی موجود گی میں ہونے والے منصوبے پر وزیربرائے اقتصادیات شکری بشارہ، وزیربرائے بلدیات مجدی الصالح فرانس کے قونصل جنرل رانیئر ٹروکاز، فرانچ ڈیویلپمنٹ ایجنسی کے ریجنل ڈائریکٹر مائیل برنٹ، جرمن ڈیویلپمنٹ بینک کے ڈائریکٹر ڈیوڈ کونز اور ورلڈ بینک کے ریذیڈنٹ ڈایئرکیٹر کیتھان شنکر نے دستخط کیئے ۔
اس موقع پر فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے فرانس، جرمنی اور ورلڈ بینک کے نمائندوں کا 52 ملین ڈالر کے منصوبے کیلئے امداد پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فنڈ سے جہاںمقبوضہ فلسطین کے 158 میونسپلٹیز جو کہ فلسطین کی 70 فیصد سے زائد آبادی ہے مستفید ہوسکے گی بلکہ اس سے روزگار کے وسیع مواقع بھی پیدا ہوں گے۔