• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 11 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

جبالیا النزلہ میں جنگ سے تباہی، فوری امداد کی اپیل

صہیونی حملوں کے بعد شہری بنیادی ضروریات سے محروم، انسانی بحران شدت اختیار کر گیا

منگل 11-11-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
جبالیا النزلہ میں جنگ سے تباہی، فوری امداد کی اپیل
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

جبالیا النزلہ کی بلدیہ نے انکشاف کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی غزہ پر مسلط کردہ جنگ سے ہونے والی تباہی کے نتیجے میں بلدیہ کے نظامِ دیکھ بھال اور آپریشن میں 80 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے، جس کے باعث شہر میں پانی کے کنوؤں، نکاسیٔ آب کے پمپوں، سڑکوں کی روشنی اور دیگر بنیادی شہری سہولیات کا نظام تقریباً مفلوج ہو چکا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول بیان میں بلدیہ نے واضح کیا کہ نظام کو فوری طور پر دوبارہ فعال کرنے کے لیے ہنگامی امدادی منصوبوں کی اشد ضرورت ہے، جن میں موبائل پمپ، نکاسیٔ آب کے مین ہولز کی صفائی کے لیے پمپ، پانی کے کنوؤں کو چلانے کے لیے 110 سے 220 کلو وولٹ ایمپیئر کی گنجائش والے بجلی کے جنریٹر، 25 ہارس پاور کی گنجائش والے سبمرسیبل پمپ، اور بھاری مشینری شامل ہیں تاکہ کنوؤں اور سیوریج اسٹیشنوں کو دوبارہ فعال کیا جا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بلدیہ کو سڑکوں کی روشنی کے منصوبوں کی بحالی اور بجلی کے آلات کی فراہمی کے لیے بھی فوری امداد کی ضرورت ہے کیونکہ قابض اسرائیل کے وحشیانہ بمباری اور وسیع تباہی نے جبالیا کی روشنی کے نظام کو مکمل طور پر 100 فیصد تباہ کر دیا ہے۔

جبالیا النزلہ کی بلدیہ نے تمام متعلقہ اداروں، عالمی تنظیموں اور امدادی انجمنوں سے فوری طور پر متحرک ہونے کی اپیل کی ہے تاکہ مرمت اور آپریشن کے نظام کی بحالی میں مدد دی جا سکے، شہریوں کو بنیادی سہولیات دوبارہ فراہم کی جا سکیں اور اس برباد شہر میں زندگی کی رمق واپس لائی جا سکے، جو قابض اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.