(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اخبار انتظامیہ نے توہین آمیز خاکے شائع کرکے فلسطینی قوم کی دل آزاری کی۔
لبنان کی سیاسی جماعت ‘المستقبل’ کے سیکرٹری جنرل احمد الحریری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ‘ٹویٹر’ پر جاری بیان میں لبنان میں الجمہوریہ اخبار میں فلسطینی قوم کے لیے توہین آمیز کارٹون کی اشاعت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ توہین آمیز کارٹون شائع کرکے فلسطینی قوم کی دل آزاری کی ہے ، آزادی اظہار رائے کو اپنی حدود کے اندر رہنا چاہیے کسی قوم کی اجتماعی توہین کا کوئی جواز نہیں۔
انھوں نے کہا کہ الجمہوریہ اخبار نے توہین آمیز کارٹون شائع کرکے خود کو متنازع بنالیاہے انھوں نے الجمہوریہ اخبار انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اخبار کے ریکارڈ سے توہین آمیز کارٹون ختم کرے اور فلسطینی قوم سے معافی مانگے۔