(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل کے بن گوریون ہوائی اڈے کے قریب آتش زدگی ایک روز قبل حیفا شہر میں بھی اچانک آئل ریفائنری کے اندر آگ بھڑک اٹھی تھی۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں بن گوریون ہوائی اڈے کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث ہنگامی بنیادوں پرقریبی مکانات اور عمارتوں کوفوری طور پر خالی کرا لیا گیا۔
آگ لگنے کی وجہ صہیونی قصبہ موشاو میں سکریپ میٹل یارڈ میں پڑا ہوا ناکارہ موادبتائی جاتی ہے جبکہ پولیس نے آگ لگنے والے مقام کے آس پاس کے مکانات سے رہائشیوں کو نکالنے کےاقدامات کیےساتھ ہی آتش زدگی سے متاثرہ علاقے کے آس پاس اسرائیلی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر بھی مسلسل محو پرواز کرتا رہا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایک روز قبل اسرائیلی شہرحیفا میں بھی اچانک آئل ریفائنری کے اندر آگ بھڑک اٹھی تھی اورعلاقے کے تمام داخلی راستے بند کر دیے گئے اور شہریوں کو آگ سے دور رہنے کی ہدایت کے بعد فائر بریگیڈ کی کئی ٹیموں نے ملکر آگ پر قابو پایا۔