• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

تل ابیب میں ہزاروں مظاہرین کا غزہ میں جنگ کے خلاف احتجاج

مظاہرین نے "قیدیوں کو بچاؤ، جنگ بند کرو" اور "معاہدہ مکمل کرو" جیسے نعروں والے بینرز اٹھا رکھے تھے

اتوار 06-04-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
تل ابیب میں ہزاروں مظاہرین کا غزہ میں جنگ کے خلاف احتجاج
0
SHARES
7
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) تل ابیب سمیت غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مختلف شہروں میں ہفتہ کی شب ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرے کیے، جن میں غزہ پر جاری جنگ کے خاتمے اور فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ مکمل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

مظاہرین نے "قیدیوں کو بچاؤ، جنگ بند کرو” اور "معاہدہ مکمل کرو” جیسے نعروں والے بینرز اٹھا رکھے تھے۔ احتجاج میں اُن قیدیوں نے بھی شرکت کی جو حالیہ تبادلے میں غزہ سے رہا ہوئے تھے، اور انہوں نے جنگ کے دوبارہ شروع ہونے کو قیدیوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ قرار دیا۔

ادھر مصر نے ایک نیا جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا منصوبہ پیش کیا ہے تاکہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل اور حماس کے درمیان اختلافات کو کم کیا جا سکے۔

دوسری جانب، غیر قانونی صیہونی ریاست کا فوجی حملہ غزہ بھر میں شدت اختیار کر گیا ہے، اور شمالی علاقے الشجاعیہ میں زمینی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ قسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے خبردار کیا ہے کہ آدھے اسرائیلی قیدی ان علاقوں میں موجود ہیں جن کے خالی کرنے کا صیہونی فوج نے حکم دیا ہے، اور ان کی زندگیاں شدید خطرے میں ہیں۔

انہوں نے فوری مذاکرات کا مطالبہ کرتے ہوئے نیتن یاہو حکومت کو ان قیدیوں کی زندگیوں کا مکمل ذمہ دار قرار دیا ہے۔

Tags: اسرائیلیتل ابیبصیہونیغزہفلسطینییرغمالی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.