(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے شہید محمودعمرعلاونہ كميل کی والدہ نے کہا ہے کہ جب تک فلسطینی سرزمین پر ایسے بہادر پید ا ہوتے رہیں گے صیہونی ریاست کا فلسطین پر قبضے کا خواب صرف خواب ہی رہے گا۔
گزشتہ روز مسجد اقصیٰ کے باب حطہ میں صیہونی فوجیوں پر فدائی حملے میں ایک فوجی کو شدید زخمی کرنے والے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین کے جنوبی قصبے قباطیہ کے رہائشی سترہ سالہ محمود عمرعلاونہ کی صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے شہادت پر ان کی والدہ نے کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ اپنے شہید بیٹے کے اقدام کی حمایت کی نہایت بھاری قیمت اداکرنا پڑے گی مجھے اور میرے گھرانے کو اسرائیلی جیلوں میں قید رہنا پڑیگا لیکن یہ تمام مظالم مجھےیہ کہنے سے نہیں روک سکتے کہ جب تک فلسطین میں ایسے بہادر بیٹے ہیں صیہونیوں کا ارض مقدس پر قبضے کا خواب صرف خواب رہے گا۔