(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی وزیر اعظم نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے 1967 سے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں پر اپنے دائرہ اختیار میں توسیع کے فیصلے کا خیرمقدم اور اسے "انصاف اور انسانیت کی فتح” قرار دیا ہے۔
جمعہ کی شام کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں ، فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے کہا "عالمی فوجداری عدالت کا مقبوضہ فلسطینی عالقوں تک اپنے دائرہ اختیار میں اضافے کا فیصلہ انصاف اور انسانیت کی فتح ہے ، فیصلے سے صیہونی ریاستی دہشتگردی اور بلا جواز شہید کئے گئے فلسطینی شہداء کے لواحقین کو طمانیت حاصل ہوگی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی فوجداری عدالت کا یہ فیصلہ ان جرائم کے مرتکب افراد کے لئے ایک پیغام ہے ، جن کے جرائم ، اخلاقیات ، انسانیت اور قانون کی حدود کے سے بالا تر سمجھے جاتے ہیں ، اور وہ سزا یافتہ نہیں ہوں گے ، اسے اسی عدالت کی فتح سمجھتے ہوئے جس نے اسرائیل کی سیاسیات کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔