(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بین الاقوامی طبی ادارے کے سربراہ گزشتہ روز لبنان میں فلسطینی قیادت سے ملاقات کی اور پناہ گزین کیمپوں میں مقیم فلسطینیوں کو عالمی وباء کورونا وائرسسے درپیش مشکلات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی طبی ادارے ‘میڈیسن سانس فائونڈیشن’ (اطباء بلا حدود) کے سربراہ اموری گریگوار نے گذشتہ روز لبنان کے دارالحکومت بیروت میں فلسطینی قیادت سے ملاقات کی۔
اس موقع پر اتحاد کے سیکرٹری اور اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے لبنان میں نمائدے ڈاکٹر احمد عبدالھادی، عوامی محاذ برائے آزاد فلسطین کے عہدیدار محمد یاسین، ایم ایس ایف کے ہائی کمشنر کے مشیر علاء کرزی اور حماس کے تعلقات عامہ کے سربراہ عبدالمجید العواض بھی موجود تھے۔
ملاقات میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں فلسطینیوں کو کورونا وائرس کی وباء کے باعث درپیش مشکلات جن میں صحت، سماجی مسائل اور معاشی مشکلات جیسے مسائل شامل ہیں پر بات چیت کی گئی۔
فلسطینی قیادت نے پناہ گزین کیمپوں میں امدادی سرگرمیوں اور کرونا کی وباء کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات کا شکریہ ادار کیا۔ اس موقعے پر عالمی طبی اداے کے ہائی کمشنر نے پناہ گزین کیمپوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی فلسطینی قیادت کی حکمت عملی کو سراہا۔