(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دنیا بھرمیں مقیم فلسطینی بھی عالمی وباء سےمتاثر ہورہےہیں اور صرف امریکا میں مقیم متاثر فلسطینیوں کی تعداد 621 ہوگئی ہے۔
فلسطینی وزارت برائے امور خارجہ اور تارکین وطن کی جانب سےجاری بیان میں عالمی سطح پر کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے فلسطینیوں کے اعداد و شمار جاری کئے گئے ہیں۔
اعداد وشمار کے مطابق عالمی وباء کورونا وائرس سے بیرون ممالک میں مقیم 1022 فلسطینی متاثر ہوئے ہیں جبکہ 44 فوت ہوچکے ہیں۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ فلسطینی باشندے امریکا میں کورونا سےمتاثرہوئے ہیں جن کی مجموعی تعداد 621 ہے جبکہ اس کے بعد جرمنی ، اٹلی ، فرانس اور برطانیہ شامل ہیں ان میں گزشتہ روز سعودی عرب اور سویڈن میں فوت ہونے والے دو فلسطینی بھی شامل ہیں۔