(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب اور سویڈن میں دو فلسطینی جاں بحق ہوگئے جس کے بعد بیرون ممالک میں وائرس سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔
فلسطینی وزارت خارجہ اور سمندر پار امور کی جانب سے جاری اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں مقیم 44 سالہ ایمن عاشور کورونا کا شکار ہونے کے بعد انتقال کرگیا، سعودی عرب میں کورونا کا شکار کسی فلسطینی کی یہ پہلی وفات ہے جبکہ سویڈن میں 76 سالہ فلسطینی مہلک وائرس کا شکار ہوکر انتقال کرگیا جس کے بعد بیرون ممالک میں کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 18 ہوگئی ۔
فلسطینی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق کورونا وائرس سے امریکا میں 2 فلسطینی ڈاکٹر سمیت 6 جاں بحق ہوئے ہوئے دو فلسطینی اسپین میں اور دیگر یورپی ممالک میں مہک وائرس کا شکار بنے ۔