(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس سے بیرو ن ممالک میں کل 3856 فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 1644 صحت یاب۔
فلسطینی وزارت خارجہ و سمندر پار امور کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میںکہا گیا ہے کہ بیرون ملک کوروناوائرس سے متاثر ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 3856ہوگئی ہے جبکہ مہلک مرض سے اب تک جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 197 ہوگئی ہے ۔
جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں سب سے زیادہ تعداد امریکا میں ہے جہاں مجموعی طورپر 2116 فلسطینی مرض کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 68 فلسطینی جاںبحق ہوئے ہیں۔