(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث بیرون ممالک جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 1262ہوگئی ہے ، بیرون ممالک میں وباء سے سب سے زیادہ متاثر امریکا میں مقیم فلسطینی ہوئے ہیں جن کی تعداد 904 بتائی جارہی ہے۔
فلسطین وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک مجموعی طورپ1262 فلسطینی کورونا وائرس سے جاں بحق اور 2240 متاثر ہوئے ہیں۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کی ریاست نیو جرسی میں کورونا وائرس سے متاثر مزید 9 فلسطینیوں کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد امریکا میں کورونا وائرس کے فلسطینی متاثرین کی تعداد 904 ہوگئی ہے، امریکا میں اب تک 63 فلسطینی مہلک وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 368 ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب میں مزید تین فلسطینی جاں بحق ہوگئے، کورونا سے وفات پانے والے فلسطینیوں میں 72 سالہ سلیمان حسن حسین ابو مصطفیٰ،75 سالہ محمد حسن الیعقوبی اور 70 سالہ ھانم فائز فوجو شامل ہیں۔
سعودی عرب میں اب تک 35 فلسطینی شہری کرونا سے جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد 97 ہوگئی ہے۔