(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) گزشتہ روز اتوار کو 500 فلسطینی شہری اردن سے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر اریحا پہنچ گئے ہیں ،دیگر کی واپسی مرحلہ وار جاری ہے۔
وزارت خارجہ کی جانب سےجاری بیان کےمطابق گزشتہ روز کورونا وائرس کی وباء کے باعث اردن میں پھنسے 500 فلسطینی باشندے الکرامہ گزر کے کے ذریعے فلسطین کے شہر اریحا ہیں ۔
الکرامہ گذرگاہ کے پولیس سربراہ کرنل مصطفیٰ دوابشہ وطن واپس پہنچنے والے تمام فلسطینیوں گزرگاہ پر موجود طبی عملے نے طبی معائنہ کیا اور اس کے بعد انہیں احتیاطا اریحا میں قائم ایک قرنطینہ مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ الکرامہ گذرگاہ آئندہ دنوں میں بھی فلسطینیوں کی اردن سے واپسی کے لیےکھلی رہے گی تاکہ اردن میں پھنسے 2000 فلسطینیوں کی واپسی ممکن بنائی جا سکے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے فلسطینی جنرل انٹیلی جنس سروس کے سربراہ میجر جنرل ماجد علی فرج کی اردنی حکام سے ملاقات ہوئی تھی جس میں عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث اردن میں پھنسنے والے 500سے زائد فلسطینیوں کی وطن واپسی کے طریقہ کار کو طے کیا گیا تھا ۔