(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے تفتیش کے نام پر چھ گھنٹوں تک بیت المقدس کے نائب گورنر کو حراستی مرکز میں قید رکھنے کے بعد رہا کردیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے نائب گورنر عبداللہ سیام سمیت فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام متعدد سیکرٹریوں کو تفتیش کیلئے حراستی مرکز طلب تھا ، تفتیش کیلئے طلب کئے گئے عہدیداران میں نائب گورنر عبداللہ سیام ، "فتاح” علاقہ کے نائب سکریٹری ، عادل ابو زنید ، اور بیت حنینا میں ء تحریک فتح کے سکریٹری عامر عواد ، ماجد ، ایاد بشیر، محمد محمود ، یوسف البرود اور ابتسام شاد شامل تھے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عبداللہ سیام سمیت دیگر عہدیداران کو چار روز قبل بیت المقدس کے گورنر عدنات غیث کی رہائی کو معطل کرنے اور ان کی مدت حراست میں توسیع کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کی پاداش میں تفتیش کیلئے طلب کیا گیا تھا ۔