(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے بعد اردن نے بھی یورپی ملک کوسوو کی جانب سے بیت المقدس میں سفارتخانے کے قیام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام ناقابل قبول ہے۔
اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان ضفا اللہ الفائز نےمقبوضہ بیت المقدس میں کوسووہ کی جانب سے اپنے سفارتخانے کے باقائدہ افتتاح پر جاری بیان میں شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ کوسوو کا مقبوضہ بیت المقدس میں سفارت خانے کےقیام کا اقدام ناقابل قبول ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس ایک متنازع علاقہ ہے اور اسے کسی صورت میںقابض صیہونی ریاست کا دارالحکومت قرارنہںدیا جا سکتا ہے، کوسوو نے القدس میں اسرائیل کے ہاں اپنا سفارت خانہ قائم کرکے بین الاقوامی قوانین اور عالمی اداروں کی قراردوں کی صریح خلاف ورزی کی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کوسووہ کی طرف سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا بیت المقدس کے آئینی اور تاریخی تشخص کو تبدیل کرنے کی کوشش ہے ایسا کوئی بھی اقدام باطل، غیرآئینی اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہےکہ کوسوو نے دو روز قبل بیت المقدس میں اپنے سفارت خانے کا افتتاح کیا ہے۔ اس سے قبل کوسوو کی حکومت نے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیتے ہوئے جلد ہی اپنا سفارت خانہ القدس میں کھولنے کا اعلان کیا تھا۔