(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج نے فلسطینی نوجوان کو اس جگہ سے گرفتار کیا جہاں وہ ملازمت کر تا تھا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے مغرب میں قابض فورسز کی جانب سے28 سالہ فلسطینی نوجوان منير كايد محمود کو اس وقت تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے حراست میں لیا گیا جب وہ اپنی ملازمت پر موجود کام کر رہا تھا۔
قابض فوجیوں نے فلسطینی نوجوان سے تلاشی کے بہانے پوچھ گچھ کےدوران تشددکیا اور بغیر کسی جرم کے فلسطینی نوجوان کو بے بنیاد الزامات کی پاداش میں صہیونی غیر قانونی انتظامی حراست میں لیتے ہوئے نظر بند کردیا۔
واضح رہے کہ صہیونی عقوبت خانوں میں قید کیے جانے والے فلسطینی باشندوں پر لگائے گئے الزامات ثابت ہونےاور نہ ہونے کی دونوں صورتوں میں بدترین تشدد سے گزرنا پڑتا ہے۔