(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوجی اہلکاروں نے مسجد کی صفائی ستھرائی کے لیے تعینات ملازموں کو مسجد کی صفائی کے امور انجام دیتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں صبح کے وقت صہیونی فوج نے دھاوا بول کر مسجد اقصی کے منتظمین کی جانب سے مسجد کی صفائی و ستھرائی کے لیے تعینات 2 فلسطینی ملازمین کو اس وقت تشدد کانشانہ بناتے ہوئے گرفتار کر لیا جب وہ مسجد کی صفائی سے متعلق دیگر امور انجام دے رہے تھے ۔
صہیونی فوج کی جانب سے مسجد میں کام کرنے والے دونوں ملازمین کے جرم کے حوالے سے کوئی وضاحت نہ دیتے ہوئے انہیں صہیونی تفتیشی مراکز منتقل کردیا گیا ہے تاہم ان کے جرم کے حوالے سےاب تک کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہیں۔
خیال رہے مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی فوج اوریہودی آباد کار فلسطینی باشندوں کو مسجد اقصی سے بے دخل کرنے کے لیے آئے دن مختلف بہانوں سے مسلمانوں کو پریشان کرتے ہوئے شرانگیزی پھیلاتے ہیں۔