(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج کی سر پرستی میں شر پسندآبادکار مسجد اقصی میں داخل ہوکر آزادی سے مقدس مقامات کی بےحرمتی کر تے رہے ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں درجنوں صہیونی آبادکاروں نےمسجد اقصی کےمشرقی دروازے سےداخل ہوکر قابض فوج کی سر پرستی میں تعصبانہ نعرے بازی کرتے ہوئے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی تاہم مسجد میں موجود فلسطینی عبادت گزاروں کی جانب سے آبادکاروں کی شرانگیزی کو روکنے کی کوشش کی گئی جس کی پاداش میں غاصب فوجی اہلکاروں نےفلسطینی باشندوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور بےقصور فلسطینیوں کی گرفتاریاں عمل میں آئیں۔
واضح رہے کہ مسجد اقصی جو کہ تمام دنیا کے مسلمانوں کا قبل اول ہے تاہم صہیونی آباد کاروں کے ہاتھوں مسجد اقصی کے مقدس مقامات کی بے حرمتی روزانہ کا معمول بن چکا ہےجس کی تکلیف صرف فلسطینی مسلمانوں کو ہی نہیں بلکہ تمام دنیا کےمسلمانوں کو ہونا چاہیے مگر قبل اول کی مسلسل بے حرمتی پر مسلم امہ کی یوں خاموشی مایوس کن عمل ہے ۔