(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایک سے زاید محاذوں پر جنگ کے خطرے کے تناظر میں فوج کو تیار رکھنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کی طرف سے امریکی نام نہاد سازشی منصوبےصدی کی ڈیل کو تسلیم کرنے سے انکار عرب ممالک اور عالم کی طرف سے مخالفت کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے تناظر میں صیہونی فوج نے بڑے پیمانے پر جنگی مشقوں کا فیصلہ کیا ہے ۔
قابض صیہونی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف محاذوں پر جنگ کے خطرے کے تناظر میں فوج کو تیار رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے، اسی مقصد کے لیے اسرائیل کی بری فوج، نیوی اور فضائیہ پرمشتمل یونٹوں کی بڑے پیمانے پر جنگی مشقیں شروع کی گئی ہیں جس میں کسی بھی جنگی صورتحال سےنمٹنے کی بھرپور تیاریاں کی جارہی ہیں ۔
قابض فوج کے ترجمان نے ایک مزید کہا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد فوج کو لبنان سے متصل شمالی محاذ اور جنوب میں غزہ کے محاذ پر کسی بھی جنگ کے لیے تیار کرنا ہے۔
واضح رہے کہ یہ جنگی مشقیں ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے لیے ایک نیا نام نہاد امن منصوبہ صدی کی ڈیل پیش کیا ہے جسے فلسطینیوں سمیت عرب لیگ نے بھی مسترد کردیا گیا ہے۔