(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے تلاشی کے نام پر نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران روایتی لوٹ مار میں ریاستی دہشتگردی کرتے ہوئے ایک اور فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق قابض فورسز نے کشمیریوں کے گھروں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر لوٹ مار کی اور مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اس دوران قابض فورسز نے ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا، قابض فورسز نے ممکناء احتجاج اور جھڑپوں سے بچنے کیلئے علاقے میں انٹر نیٹ اور سیلیولر فون سروس کو معطل کردیا۔
اس سے قبل ضلع بارہ مولا کے علاقے میں بس اسٹینڈ پر کھڑے دو بھارتی اسپشل پولیس کے اہلکاروں پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بموں سے حملہ کیا گیا جس میں دونوں اہلکار شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے حملے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد پہنچ گئی اور علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کرکے حملہ آوروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن کیاگیا۔
واضح رہے کہ دو ہفتے قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد مں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے قابض فوج نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 2 کشمر ی نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔