(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب بھارتی فوج نے سرچ آپریشن میں گھر گھر تلاشی کے دوران ایک نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع جموں میں بارڈر سیکیورٹی فورس نے سرحدی علاقے میں ایک محلے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران ایک نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس نے اس سرچ آپریشن سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہے اور نہ ہی شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت ظاہر کی ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران موبائل فون اور نیٹ سروسز منقطع کردی گئی تھیں۔