(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ دنیا نئے سال کی خوشیاںمنا رہی ہے جبکہ کشمیری اپنے بچوں کی لاشیں ڈھونڈ رہے ہیں۔
سال 2021 کی آمد کے موقع پر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغا م میں سال 2021 کی آمد پر کہا ہے کہ دنیا نئے سال کی خوشیاں منا رہی ہے لیکن مقبوضہ کشمیرمیں کشمیری قابض بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشتگردی کے ہاتھوں شہید بچوں کی لاشیں ڈھونڈ رہے ہیں ، انھوں نےبتایا کہ گزشتہ سال 2020 میں قابض بھارتی فوجیوں نے دہشتگردانہ کارروائیوں میں 264 کشمیریوں کو شہید کیا، بھارتی فورسز کشمیری نوجوانوں کے جسد خاکی کو شہید کرکے نامعلوم مقام پرپھینک دیتی ہے۔
خیال رہے سال 2020 میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت عروج پر رہی ، کشمیری میڈیا سروس کے مطابق قابض فورسز نے سال 2020 کےدوران 263 کشمیریوں کوشہید کیا، شہید ہونے والوں میں 5 خواتین اور 11 نوجوان شامل تھے۔