(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی جیلوں میں بنیادی انسانی حقوق کی عدم فراہمی کے باعث قیدیوں نے بھوک ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کی تفصیلات اور معلومات فراہم کرنے والے ادارے کا کہناہے کہ "ھداریم” جیل میں قید سیکڑوں فلسطینیوں کو کورونا وائرس کے نا م پر اپنے اہلخانہ سے ملاقات کی پابندی عائد کی گئی تھی تاہم اب انھیں ٹیلی فون پر بھی اپنے گھروالوں سے گفتگو کی اجازت نہیں ہے جو کہ انسانی حقوق کے خلاف ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کو بہانہ بناتے ہوئے صیہونی فوج فلسطینیوں کے بنیادی انسانی حقوق کو سلب کررہی ہے جبکہ بعض قیدی شدید بیماری کا شکار ہیں انھیں بھی علاج کیلئے اسپتال منتقل نہیں کیا جارہا ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی جیل حکام نے فلسطینی قیدیوں سے درجنوں اشیاء ضروریہ واپس لے لی گئی ہیں