• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنا قابل تحسین ہے،حماس

منگل 05-05-2020
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنا قابل تحسین ہے،حماس
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے برطانیہ کے100 سے زائد  ارکان پارلیمان کی جانب سے وزیراعظم بورس جانسن سے اسرائیل پر اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کے مطالبے کا خیر مقدم کیا ہے۔

صیہونی ریاست کے خلاف برسرپیکار مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ برطانوی ارکان پارلیمان کی جانب سے غرب اردن کو اسرائیل میں شامل کرنے کے خلاف آواز بلند کرنا  اور صیہونی ریاست پر اقتصادی پابندیوں کا مطالبہ کرنا قابل تحسین ہے۔

ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ برطانوی حکومت اور عالمی برادری کو فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی ریاست کی توسیع پسندی کے خلاف ایسا ہی جرات مندانہ اور اصولی موقف اختیار کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ   130 برطانوی ارکان پارلیمان جن میں سابق وزراء بھی شامل ہیں نے وزیراعظم کو ایک مشترکہ خط ارسال کیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کے اعلان پر اسرائیلی حکومت پر سخت اقتصادی پابندیاں عاید کریں۔اس مکتوب پر دستخط کرنے والوں میں کنزر ویٹیو پارٹی کے سابق صدر لارڈ باٹین اور سابق وزیرہ انڈرو میشل بھی شامل ہیں۔

Tags: برطانوی اراکین پارلیمنٹترجمان حماسحماسصیہونی ریاستغرب اردنغزہوزیراعظم بورس جانسن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.