(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے صحافی عامر ابو ھلیل کو 2015 میں بھی حراست میں لیا تھا او ر بے بنیاد الزامات کے باعث دس ماہ تک قید میں رکھنے کے بعدرہا کر دیا تھا۔
گزشتہ روز صہیونی فوجی عدالت نے مقبوضہ فلسطین کے دورا قصبے سے تعلق رکھنے والے فلسطینی صحافی عامر ابوھلیل کو گذشتہ برس 24 جون 2019کو حراست میں لیا تھاگرفتاری کے بعد انہیں ایک حراستی مرکز میں منتقل کرکے تشدد کا نشانہ بنا نے کے بعد فوجی عدالت سے انتظامی قید میں ڈال دیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق صحافی عامر ابو ھلیل کو صہیونی فوج نے 2015 میں بھی حراست میں لیا تھا اور بے بنیادالزامات ثابت نہ ہونےکی صورت میں دس ماہ تک قید میں رکھنے کے بعدرہا کر دیا تھا ۔
واضح رہے کہ اس وقت صہیونی زندانوں میں 15 فلسطینی صحافی قید ہیں جن میں 1993ء سے قیداسیر محمود عیسیٰ سب سے پرانے قیدی صحافیوں میں شامل ہیں انہیں تین بار عمر قید جبکہ چھیالیس سال اضافی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔