(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے ایک اور فلسطینی خاتون سماجی کارکن پر مسجد اقصیٰ میں آئندہ چار ماہ کیلئے داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے تفتیش کیلئے حراستی مرکز طلب کرلیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض صیہونی فوج نے خاتون فلسطینی سماجی کارکن اورقبلہ اول کی تحفظاتی کمیٹی کی رکن مدلن عیسیٰ کو آئندہ چارماہ کیلئے قبلہ اول میں داخل ہونے پر پابندی عائد کرتے ہوئے حراستی مرکز طلب کیا جہاں تفتیش کے نام پر کئی گھنٹے ذہنی اذیت کا شکا رکیا گیا۔
مدلن عیسیٰ کا اس حوالے سےکا کہنا تھا کہ چارماہ کی پابندی کے بعد خدشہ ہے کہ انہیں مزید چھ ماہ کے لےقبلہ اول سے بے دخل کردیا جائے۔
واضح رہے کہ قبلہ اول کی تحفظاتی کمیٹی کی رکن مدلن عیسٰی کی مسجد اقصٰی سے بے دخلی کے 16 ماہ کا عرصہ گذشتہ دسمبر مں ختم ہوا تھا،ان پر سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے نمازیوں کے قافلے قبلہ اول تک لانے کی کوششوں کا الزام عائد کیا گیا تھا۔