(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ایرانی وزیرخارجہ نے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ کو قابض صیہونی ریاست اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف فلسطینی مزاحمتی قوتوں میں مثالی اتحاد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے عوام نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف جرات مندانہ موقف اپنا کر اپنی کامیابی ثابت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے میدان جہاد میں بھرپور قوت اورمظاہر کرنے کے ساتھ فلسطینی مزاحمتی جماعتوں نے صہیونی ریاست کی بربریت کے جواب میں اعلیٰ اخلاقی قدروں اور اخلاقی برتری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صیہونی دشمن کی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف نصرف ثابت کی ہے ۔
انہوں نے اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف فلسطینی مزاحمتی قوتوں میں مثالی اتحاد کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایرانی وزیرخارجہ نے غزہ کی پٹی پر حالیہ ایام میں اسرائیلی فوج کے حملے کے دوران فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی فتح و نصرت اور فلسطینی قوم کی بہادری پر مبارک باد پیش کی۔
ایرانی وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کی جارحیت پر مضبوط موقف اختیار نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ےہ کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔