(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی عہدیداران نے اپنے مکتوب میں جوبائڈن انتظامیہ سے کہا ہے کہ ایرانی حکومت واضح اور کھلے عام ہمارے ملک کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہےجس کے بعد کسی بھی سانحے سے بچنے کے لیے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ضروری ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے واشنگٹن فری بیکن کے مطابق صہیونی ریاست اسرائیل کے ڈیفنس اینڈ سکیورٹی فورم کے دو ہزار اہم عہدیداران کی جانب سے نئے امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ کو ایک متفقہ دستخط شدہ مکتوب ارسال کیا ہے جس میں دستخط کنندگان نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن انتظامیہ اور چند ایک یورپی ممالک اسرائیل اور دوسرے ممالک کو درپیش خطرات اور خدشات کو نظرانداز کرکے ایران کےجوہری پروگرام پر معاہدے کو بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ایران کو "لائف لائن” دینے کے فیصلے سے حالیہ امن معاہدوں کے نتیجے میں علاقائی استحکام کو خراب کرنے کا خطرہ مو ل لے رہے ہیں۔
صہیونی عہدیداران نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ ایرانی حکومت واضح اور کھلے عام ہمارے ملک کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہےجس کے بعد کسی بھی سانحے سے بچنے کے لیے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ضروری ہے۔