(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) امریکی عہدیدار کے مطابق بحری جہاز پر حملے کے وقت اسرائیل نے واشنگٹن کو آگاہ کردیا تھا کہ اس کی فورسز نے ایرانی بحری جہاز کو بحر احمر میں نشانہ بنایا ہےجو کہ ایران کی جانب سے اسرائیلی بحری جہازوں پر کیے جانے والے سابقہ حملوں کے جواب میں کی گئی ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمزمیں خبر شائع کی گئی ہے جس کے مطابق ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے نام کو صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پراس بات کی تصدیق کی ہے کہ کچھ عرصہ قبل جس ایرانی بحری جہاز کو بحراحمر میں نشانہ بنایا گیا تھا اس کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے۔
عہدیدار کے مطابق بحری جہاز پر حملے کے وقت اسرائیل نے واشنگٹن کو آگاہ کردیا تھا کہ اس کی فورسز نے ایرانی بحری جہاز کو بحر احمر میں نشانہ بنایا ہےجو کہ ایران کی جانب سے اسرائیلی بحری جہازوں پر کیے جانے والے سابقہ حملوں کے جواب میں کی گئی ہے۔
واضح رہے ایرانی بحری جہاز کو اسرائیلی فورسز کی جانب سے نشانہ بنایا گیا تھا یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب اسرائیلی صدر نے صرف چند گھنٹوں قبل ہی نیتن یاہو کو حکومت بنانے اور کابینہ تشکیل دینے کی دعوت دی ہے۔