(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اہم بزرگ رہنما کے انتقال پر جماعت نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج فلسطینی قوم ایک مخلص اور ذہین رہنما سے محروم ہوگئی ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں گزشتہ شب جماعت کے سیاسی شعبے کے اہم رہ نما احمد الکرد کے غزہ میں نماز تراویح کے دوران حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرجانے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہاحمد الکرد کے انتقال سے فلسطینی قوم ایک ایسے مخلص اور ذہین رہنما سے محروم ہوگئی ہے جس نے 43 سال فلسطینی قوم کی خدمت کی ۔
احمد الکرد کی نماز جنازہ میں حماس کے عہدیدارسمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس کے بعد ان کے جسد خاکی کو غزہ کے وسطیٰ علاقے دير البلح کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔