(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) گلوبل صمود فلوٹیلا کے منتظمین نے انکشاف کیا ہے کہ اٹلی کی وزارتِ خارجہ نے انہیں مطلع کیا ہے کہ قافلے کے ہمراہ آنے والا اطالوی جنگی جہاز شرکاء کو واپس جانے پر مجبور کرے گا۔
قافلے کے منتظمین نے منگل کی شب جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اٹلی جو کچھ کر رہا ہے وہ تحفظ نہیں بلکہ کھلی تخریب کاری ہے۔ یہ مشن کو ناکام بنانے کی کوشش ہے اور اٹلی قابض اسرائیل کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے بجائے اس کے کہ وہ انسانی خدمت کے جذبے سے آنے والے رضاکاروں کو تحفظ فراہم کرے۔
شرکاء نے واضح کیا کہ وہ تمام خطرات سے بخوبی آگاہ ہیں، ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گےاور ہم اس ظالمانہ محاصرے کو ضرور توڑیں گے۔