(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) "أونروا” کے اجلاس میں امداد دینے والے ملکوں نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین کے لیے 13کروڑ امریکی ڈالر کی امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اردن اور سویڈن کی میزبانی میں ہونے والے اقوام متحدہ کا ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین اونروا کے اجلاس کے بعد ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے امداد دینے والے ممالک اور دیگر تنظیموں نے فلسطینی پناہ گزینوں اور مشرقی قریب میں موجود مہاجرین کی مدد کے لیے تیرہ کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ امداد دینے والے ملکوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے کورونا وبا کی وجہ سے اضافی امداد فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے جو صحت، تعلیم، آباد کاری اور سماجی خدمات پرصرف کی جائیں گی۔